لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں پولیو وائرس پھیلانے والے اضلاع کے نام سامنے آ گئے، نو اضلاع پولیو پھیلانے کے حوالے سے حساس قرار دے دیئے گئے۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کے مطابق خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب کے دو دو جبکہ بلوچستان کے تین اضلاع پولیو پھیلانے والے علاقوں میں شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کے بنوں اور پشاور، سندھ میں گڈاپ اور کراچی جبکہ پنجاب میں لاہور اور راولپنڈی پولیو کا حب قرار دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ پولیو پھیلانے والے اضلاع میں شامل ہیں۔
فوکل پرسن کے مطابق نو اضلاع کے مجموعی طور پر سولہ علاقے پولیو پھیلانے کا سبب قرار دیدئے گئے ہیں۔ مذکورہ علاقوں میں پولیو پھیلانے والا وائرس پایا گیا۔