لاہور: (دنیا نیوز) چونتیس ممالک میں کیے جانے والے سروے کے مطابق عوام اپنی مصروفیت کا بڑاحصہ آن لائن رہ کر گزارتے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کی طرح ٹیکنالوجی کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
" گلوبل ویب انڈیکس"کی جانب سے 34 ممالک کی عوام کا سروے کیا گیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد روزانہ اوسطً چھ سے نوگھنٹے تک آن لائن رہتے ہیں جس کاایک تہائی وقت سوشل میڈیا کے استعمال میں صرف ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کاحد سے زیادہ استعمال اضطراب، ذہنی دباؤ، خود سے بیزاری جیسے احساسات پیدا کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ کے کثرت سے استعمال کی اب طبی تشخیص کی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کے معمول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال میں بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔