پشاور: (دنیا نیوز) ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے، مطالبات کی منظوری کے لئے چھ دن کی ڈیڈ لائن دیدی، ہسپتالوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان بھی کر دیا۔
پشاور کے ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ریلی بھی نکالی، پہلے مرحلے میں مظاہرین فیز تھری چوک پہنچے جس کے بعد انہوں نے وزیر صحت کے آفس کے سامنے احتجاج کا پلان بنایا تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انہیں کینٹ میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔
وائی ڈی اے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اسپتالوں میں لاک ڈاؤن کریں گے۔