اسلام آباد: (دنیا نیوز) نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعہ کے خلاف احتساب عدالت میں صحافیوں نے احتجاج کیا، نواز شریف احتجاج نظر انداز کرتے ہوئے عدالت میں چلے گئے۔
گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے کے خلاف احتساب عدالت میں صحافیوں نے احتجاج کیا۔ نواز شریف صحافیوں کے احتجاج کو خاطر میں نہ لائے اور ان کی بات سنے بغیر احتساب عدالت میں چلے گئے۔
نجی ٹی وی کے کیمرا مین پر نواز شریف کے گارڈز کا تشدد، ہسپتال منتقل
میڈیا کے احتجاج کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کےگارڈزکی روش نہ بدلی، نیب کورٹ میں آج بھی نواز شریف کے گارڈز نے صحافیوں کو دھکے دیئے۔