ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زیدالنہیان دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

Last Updated On 06 January,2019 06:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان پاکستان کے مختصر دورے کے بعد واپس روانہ ہو گئے. قبل ازیں معزز مہمان اور وزیراعظم عمران خان کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی. وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے. اس سے پہلے معزز مہمان پاکستان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کو ایئر پورٹ پر خود رسیو کیا اس دوران انھیں‌ 21 توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی.

 ابوظہبی کے ولی عہد پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد واپس وطن روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل شیخ محمد بن زیدالنہیان سے وزیراعظم عمران خان نے ون آن ون ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال، باہمی تعلقات سمیت امور پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماوں کی سربراہی میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

قبل ازیں جب وہ پاکستاائیرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے معزز مہمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی اور انھیں وزیراعظم ہاوس لے جایا گیا جہاں شیخ محمد بن زیدالنہیان کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ بعد ازاں معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے سلامی پیش کی۔

 محمد بن زید النیہان اس سے پہلے 2007 میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ وہاں مقیم 16 لاکھ پاکستانی سالانہ ساڑھے چار ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔

 شیخ محمد بن زیدالنہیان کی پاکستان آمد کے موقع پر وفافی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور معروف شاہراہوں پر دونوں ملکوں کے پرچم آویزاں کئے گئے۔