دبئی میں مزید 220 پاکستا نیوں کی 656 جائیدادوں کا انکشاف

Last Updated On 30 November,2018 09:18 am

اسلام آباد: (شاہد اسلم) دبئی میں مزید 220 پاکستا نیوں کی اربوں روپے کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ تعداد 895 سے بڑھ کر 1115 ہو گئی ہے۔

دنیا نیوز کو حاصل معلومات کے مطابق ایف آئی اے نے جن مزید 220 پاکستا نیوں کا سراغ لگایا ہے وہ مجموعی طور پر 656 جائیدادوں کے مالک ہیں۔ دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں روپے کی جائیدادوں پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثا قب نثار نے از خود نوٹس لے رکھا ہے جو آج سماعت کے لئے بھی مقرر کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطا بق 20 پاکستانیوں کو پیشی کے لیے نوٹس بھی دیا گیا ہے جنکی دبئی میں جائیدادوں بارے معلوم ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق ان 220 پاکستانیوں کی لسٹ میں سر فہرست نام محمد نبیل جوز کا ہے جنکی مجموعی طور پردبئی میں 67 جائیدادیں ہیں۔ دوسرا نام محمد ظفر آرائیں کا ہے جن کی جا ئیدادوں کی تعداد 57 ہے۔ اسی طرح 48 جائیدادوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رضا سرفراز قریشی ہیں۔ محمد حارث بلال 25، سلیم مراد 24، فرحین سلیم 22، اعجاز احمد خان محمد 19، محمد فیصل 12، طہٰ مجید 10، زاہد مظفر 10، غلام عباس 10، آصف گل محمد خاں 8، مرزا ریاض الد ین بیگ 8، محمد لطیف 8، عمران فاروق 8، عرفان ملک اور شیخ مقصود رشید 6، 6، عبدالحمید، عدنان ارشد بٹ 5، 5، عرفان مصطفی ، محمد انصر علی، غلام نبی اطہر، بیگم پروین حیات، سید علی مہدی زیدی، محمد مراد اور ناصر نظام مغل 4، 4 جائیدادوں کے مالک ہیں۔

اسی طرح لسٹ میں شامل باقی پاکستانیوں میں سے 11 لوگ 3، 3، 18 لوگ 2،2 جبکہ با قی 165 لوگ دبئی میں ایک، ایک جائیداد کے مالک ہیں۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان تمام لوگوں کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے حلف نامہ کے لیے لکھا تھا لیکن تا حال ان میں سے کسی نے ابھی تک حلف نامہ جمع نہیں کرایا۔