پاکستان کے مالی ذخائر بڑھانے کیلئے مدد کی جا رہی ہے، یو اے ای

Last Updated On 21 December,2018 06:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں قائم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سپورٹ کرنے اور مالی ذخائر بڑھانے کے لیے مدد کی جا رہی ہے۔

تین ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں جمع کرائے جانے کے معاملہ پر یو اے ای سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے امداد کی بنیاد تاریخی تعلقات ہیں، ابوظہبی فنڈز فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے رقم جمع کرایا جانا پاکستانی معیشت کو مضبوط بنائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تین ارب ڈالرز کی یہ مدد پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سپورٹ کرنے اور مالی ذخائر بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہے۔