پاکستان نے افغانستان کا نام ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا

Last Updated On 03 January,2019 05:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغانیوں کو ائرپورٹ پر ویزا کے اجرا کاعمل بھی روک دیا گیا ہے، افغانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں سے ویزہ لیکر آنا پڑے گا۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان کا نام ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا ہے، اب افغانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں سے ویزا لے کر آنا پڑے گا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہے کہ اب تمام افغانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہونگے۔ افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جائے گی۔

ڈائریکٹر امیگریشن کے مطابق افغان شہریوں کو رجسٹریشن پر پاکستان میں قیام کا پرمٹ جاری کیا جائے گا جبکہ قیام پرمٹ کی واپسی پر ٹریول پرمٹ جاری کیا جائیگا۔