اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں نیب کا ای پی آئی پروگرام کے عہدیدار کے گھر پر چھاپہ، ایک کروڑ روپے، نو ہزار امریکی ڈالر، دس ہزار پاؤنڈ ضبط، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
بیماریوں کی روک تھام کے لیے شروع کیے گئے اقوام متحدہ کے منصوبے میں بھی کرپشن، نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر ٹھیکوں کے عوض وصول کمیشن کی ایک کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے سے زائد کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔
نیب ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے منصوبے میں من پسند افراد کو ٹھیکے دے کر کمیشن وصول کیا جاتا تھا۔ یہ رقم منی لانڈرنگ کے ذریعہ بیرون ملک منتقل کی جانی تھی۔ نیب نے ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔