لاہور: (دنیا نیوز) اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انور مجید کی کراچی میں رہائش گاہ پر ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کا چھاپہ، اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں، گھر میں موجود ملازمین اور خواتین سے پوچھ گچھ کی گئی۔
سندھ میں میگا منی لانڈرنگ کی گتھیاں سلجھانے کی کوششیں تیز، کراچی میں ایف آئی اے ایکشن میں، جے آئی ٹی ٹیم کا انور مجید کے گھر پر چھاپہ، ٹیم نے چھاپے کے دوران انور مجید کے گھر سے مختلف دستاویزات تحویل میں لے لیں جبکہ گھر میں موجود ملازمین اور خواتین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کی انور موجود کے ذاتی اکاؤنٹس کی دستاویزات بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔ جے آئی ٹی کے ارکان تقریباً چھ گھنٹے تک انور مجید کے گھر میں موجود رہے۔
خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید اور ان کے صاحبزاداے جی مجید پہلے ہی گرفتار ہیں۔