اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے گرد گھیرا مزید تنگ، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 19 دسمبر تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالتِ عظمیٰ نے پانچ دسمبر کی سماعت کے حوالے سے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سمٹ بینک کی اومنی گروپ سے معاملات طے کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
سمٹ بینک نے عدالت سے سٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی درخواست منظور نہیں کر سکتے، ہدایات جاری کرنے سے تحقیقات پر اثر پڑے گا۔
اومنی گروپ نے نیشنل بینک کو قرضے کی مد میں واجب الادا بقیہ رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد نیشنل بینک اومنی گروپ کے خلاف دیوانی یا فوجداری کارروائی کر سکتا ہے، مقدمے کی سماعت چوبیس دسمبر کو ہو گی۔