لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 18 December,2018 09:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں چار اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔