گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم، سمارٹ کارڈ متعارف

Last Updated On 18 December,2018 07:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب کا جدید ٹیکنالوجی کی طرف ایک اور قدم، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سمارٹ کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، سمارٹ کارڈ میں 11 سے زائد سکیورٹی فیچرز ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمارٹ کارڈ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ ابتدائی طور پر روزانہ 8 ہزار کارڈ جاری ہوں گے تاہم بعد میں اس کی استعداد کو 20 ہزار روزانہ تک بڑھایا جائے گا۔ رجسٹریشن کارڈ کی قیمت 532 روپے مقرر کی گئی ہے جو 48 گھنٹوں میں صارف کو موصول ہو جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے اس کارڈ کے اجراء سے پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو جدید اور محفوظ بنا دیا گیا ہے۔

سمارٹ کارڈ میں 11 سے زائد سکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، نئے کارڈ میں کیو آر کوڈ، مائیکرو ٹیکسٹ اور فلپ امیج جیسے سکیورٹی فیچرز شامل ہیں۔ این ایف سی چپ کا حامل یہ سمارٹ کارڈ دوران چیکنگ محکمہ کے لئے بھی موضوع ترین ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔