شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر اعتراض ہے: شیخ رشید

Last Updated On 15 December,2018 03:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا ایسا ہے جیسے بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا ہو، جلسے کرنے سے پیپلز پارٹی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، فالودے والے کا کیس آیا تو لگ پتا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو جانی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا سی پیک کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، سعد رفیق کے والد ایک عظیم انسان تھے، میرا تو کوئی بیوی بچہ نہیں جس نے ٹرین میں سفرکرنا ہے، مجھے عوام کی فکرہے۔ انہوں نے کہا سندھ کی قیادت کے ملازمین اور ڈرائیوروں کے 4، 4 ٹاور نکل رہے ہیں، کہا جا رہا ہے تہمینہ بی بی کوئی کردار ادا کر رہی ہیں مگر میں نہیں جانتا۔