اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 6 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں نیشنل بینک کے صدر کے تقرر کی منظوری دی جائے گی، چیئرمین ایکسپورٹ پروسسنگ زون اتھارٹی کی تعیناتی پر بھی غور ہوگا، عبدالجبار شاہین کو چیئرمین ایکسپورٹ پروسسنگ زون اتھارٹی کی اضافی ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔
ایجنڈے میں موبائل کی غیر قانونی درآمد کی روک تھام کے لیے پالیسی کا جائزہ بھی شامل ہے، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی بینکنگ عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔