اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے غریب افراد کی مدد کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے، فوجداری مقدمات میں مفت وکیل فراہم کرنے کیلئے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارت انسانی حقوق کے ماتحت فوجداری قانون کی مرکزی اتھارٹی ڈی جی کی سربراہی میں قائم کی جائے گی، یہ سہولت ملک بھرمیں مقامی حکومتوں کے نظام تک فراہم کی جائے گی۔
وزارت قانون کے تیار کردہ بل کے مطابق لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی فوجداری مقدمات جرمانوں اور ضمانت کیلئے غریب شہریوں کو سہولت فراہم کرے گی، اس مقصد کیلئے مختلف شہروں میں وکلا پینل قائم کئے جائیں گے۔