بھارتی آرمی چیف کو سوچ سمجھ کر بولنے کی ضرورت ہے: ترجمان دفتر خارجہ

Last Updated On 22 November,2018 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارتی آرمی چیف کو سوچ سمجھ کر بولنے کی ضرورت ہے، بھارت کو دہشت گردی سمیت تمام اہم معاملات پر مذاکرات کی دعوت دی، ٹرمپ کے بیان پر ریکارڈ درست کرنے کیلئے ٹویٹ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان نے بھارت کو ہر معاملہ پر مذاکرات کی دعوت دی، ہماری کاوشیں جاری ہیں، کرتار پور پر جلد اچھی خبر سنائیں گے۔ انہوں نے کہا اجمل قصاب کے ڈومیسائل کا معاملہ میڈیا پر دیکھا ہے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، بھارت اپنے داخلی مسائل میں پاکستان کا نام لیکر الیکشن میں فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا فلسطینی عوام کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا پاکستان نے ٹرمپ کے بیان کے بعد ریکارڈ کی تصیح کیلئے ٹویٹ کئے، امریکا کے براہ راست طالبان کے ساتھ روابط سے آگاہ ہیں، ہم ان روابط کا خیرمقدم کرتے ہیں۔