اسلام آباد: (دنیا نیوز)وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف ٹین میں ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر پہنچ کر آگ بجھائی جس کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں واقع ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی زد میں آ کر 2 افراد جھلس گئے۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور یسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کی کارروائی کی۔ آتشزدگی کے باعث کروڑوں کے نقصان کا خدشہ ہے تاہم زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے بعد آتشزدگی کی اصل وجوہات کا علم ہو سکے گا۔