کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات نے سندھ حکومت پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں غنڈہ راج ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دورہ کے دوران سندھ حکومت پر جم کر نتقید کی، انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں غنڈہ راج ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ میں پی ٹی آئی کی دو تہائی سے حکومت بنے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی فرسودہ سیاست کی امین ہے، سندھ حکومت پچھلے دس سالوں میں لیے گئے پچھتر ہزار کروڑ روپے کا جواب دے۔
اس سے قبل نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دھرنوں میں ججز اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی، ریاست اس پر خاموش نہیں رہ سکتی۔
گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر اطلاعات نے تحریک انصاف پارلمینٹر سے ملاقات کی، اس موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ہو یا نواز شریف، کسی کے کرپشن کے مقدمات واپس نہیں لیں گے۔