حج 2019: پیکیج میں اضافے، سبسڈی ختم، دورانیہ کم کرنے پر غور

Last Updated On 17 October,2018 10:52 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) حج 2019 کیلئے سرکاری سکیم کے تحت پیکیج میں اضافے، سبسڈی ختم کرنے سمیت حجاز مقدس میں قیام 40 کے بجائے 30 دن کرنے کی تجاویزپر حکومت اور وزارت مذہبی امور نے غور شروع کر دیا۔

آئندہ سالسرکاری حج سکیم کیلئے پیکیج میں 30 سے 40 ہزار روپے تک اضافہ متوقع ہے، جس سے سرکاری سکیم کا پیکیج 2 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ 20 ہزار ہوجائے گا، ڈالر مہنگا ہونے پر مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم میں اضافے سمیت گزشتہ دور حکومت کے پیکیج اور سہولیات بارے تفصیلات وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی، سرکاری سکیم کیلئے مختلف تجاویز بھی وزیر اعظم کو دی جائیں گی۔