سعودی عرب میں رواں سال 32 پاکستانی انتقال کر گئے: حج مشن

Last Updated On 23 August,2018 09:03 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مناسک حج کا آخری مرحلہ آج مکمل ہو جائے گا، دنیا بھر سے آئے حجاج کرام رمی کر کے مکہ مکرمہ کا رخ کرینگے، پاکستانی حج مشن کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں 32 پاکستانیوں کا انتقال ہوا ہے۔

مناسک حج کا آج آخری مرحلہ ہے، پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز 25 اگست سے ہو گا۔ حجاج کرام آج بھی تینوں شیطانوں کی رمی کے بعد شام کو منی سے مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہو ں گے۔ پاکستانی حج مشن نے کہا ہے کہ رواں سال سعودی عرب میں 32 پاکستانی انتقال کر گئے جبکہ 110 بیمار پاکستانی حجاج کو گاڑیوں کے ذریعے علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی گئی۔