سکھر: (دنیا نیوز) خورشید شاہ کا کہنا ہے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری درست اقدام نہیں، وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی بنانے اور بھینسیں اور گاڑیاں نیلام کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کے پاس 70 فیصد مشرف کی ٹیم ہے، ایم کیو ایم حکومت سے نکل جائے تو خدا حافظ ہو جائی گی، کل ملک کیلئے خطرہ قرار دینے والی جماعت کو وزارت دے دی گئی۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اداروں کو چلتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا سٹاک مارکیٹ گرتی جا رہی ہے، 2 ماہ میں اربوں روپے کا نقصان ہوا، لوگ کنگلے ہوگئے، معیشت پر خطرناک حد تک دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خود کشی کرلوں، عمران خان نے غیر سنجیدہ بیانات دیئے، ان کے بیانات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، ڈکٹیٹر کے آئین نے پاکستان کو 2 حصوں میں تقسیم کیا، پارلیمنٹ کی بالادستی ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔