سپریم کورٹ: سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 28 September,2018 03:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے متاثرین کی شکایات پر ازخود نوٹس 5 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے دورہ پشاور کے دوران سانحہ اے پی ایس کے متاثرین سے ملاقات میں نوٹس لیا تھا، سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول از خود نوٹس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل انور منصور، ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔