آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

Last Updated On 19 September,2018 12:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا، فواد حسن فواد کو اسلام آباد میں پاپولیشن کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

نیب حکام نے موقف اپنایا کہ فواد حسن فواد کو آبادی کنٹرول کمیٹی کے روبرو بھی پیش کیا جائے گا۔