ایم کو ایم پاکستان کو دھچکا، علی رضا عابدی نے استعفی دیدیا

Last Updated On 02 September,2018 04:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیدیا۔ انھوں نے موقف اپنایا کہ استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہے ہیں۔

گزشتہ برس علی رضا عابدی نے ایم کو ایم پاکستان میں فاروق ستار کی کوششوں پر شامل ہوئے تھے، انھوں نے قومی اسمبلی کی نشست سے پاک سرزمین پارٹی سے قریب تعاون کے معاملے پر استعفی دیا تھا۔

تاہم ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں بعد ازاں اختلافات پیدا ہو گئے تھے، ایک پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا تھا تاہم بعد میں انھوں نے موقف اپنایا کہ وہ اپنی والدہ کے کہنے پر سیاست میں واپس آ گئے ہیں۔