کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں اور چوروں کے احتساب میں وزیراعظم کے ساتھ ہیں، ایم کیوایم پاکستان نے عمران خان کے مؤقف کی حمایت کردی۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ چوروں اور ڈاکوؤں کو بچانے کے لیے کوئی مصلحت نہیں ہونی چاہیے لیکن بھٹکے نوجوانوں کو راہ راست پر لانے کے لیے ایک این آر او ضروری ہے۔ بھٹکے نوجوانوں کو ایک موقع ملنا چاہیے، کالعدم تنظیم کو معافی مل سکتی ہے تو پاکستانیوں کو کیوں نہیں؟ نوجوان ایم کیوایم کا ہو یا فاٹا، بلوچستان کا سہولت ملنی چاہیے۔
فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ بدعنوانوں کے خلاف احتساب میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔