ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں مانگ لیں

Last Updated On 13 August,2018 11:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ق) کو اراکین کے ناراض ہونے کا خوف، وزیرِاعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان سپیکر الیکشن کے بعد کرنے کا مشورہ، ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں مانگ لیں۔

اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے ارکان اسمبلی اور اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ایم کیو ایم نے تحریکِ انصاف سے مرکز میں دو وزارتیں مانگ لیں۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق وفاق میں آئی ٹی، تعلیم اور صحت میں سے دو وزارتوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ادھر مسلم لیگ (ق) نے اراکین کے ناراض ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ (ق) لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے بعد کیا جائے، نام پہلے اعلان کرنے سے کئی ارکان ناراض ہو سکتے ہیں۔