اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں گواہ واجد ضیاء کے بیان میں تبدیلی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔
العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء کے بیان میں مبینہ تبدیلی کیخلاف درخواست اس مقدمے کے ملزم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گواہ واجد ضیاء نے 23 اگست کی عدالتی کارروائی میں دوران جرح اپنا بیان تبدیل کیا، جسے اس روز کی حکمنامہ میں شامل کیا گیا۔
نواز شریف نے استدعا کی ہے کہ 30 اگست کو ریکارڈ کیے گئے، واجد ضیاء کے بیان کو ختم کر دیا جائے اور واجد ضیاء پر دوبارہ جرح کا حق دیا جائے، درخواست میں جج احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا۔