پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے

Last Updated On 24 August,2018 07:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کورکمانڈر راولپنڈی تعنیات کر دیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف تعینات، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نئے کورکمانڈر راولپنڈی ہوں گے، وہ اس وقت چیف آف جنرل سٹاف ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا سے کور کمانڈر ملتان بنا دیئے گئے، موجودہ کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر ایچ آئی ٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو تبدیل کر کے آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی ہوں گے، وہ آئی جی سی اینڈ آئی ٹی کے عہدے پر تھے۔