شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں حوالدار احمد خان شہید،3 زخمی

Last Updated On 23 August,2018 11:21 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈنڈکلے میں بارودی سرنگ میں دھماکا ہوا جس سے حوالدار احمد خان شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کے علاقہ ڈنڈ کلے میں اس وقت پیش آیا جب بم ڈسپوزل ٹیم معمول کے سرچ آپریشن میں مصروف تھی، شہید حوالدار احمد خان کا تعلق میانوالی سے تھا، شہید کے سوگواروں میں ایک بیوہ ،بیٹا اور2 بیٹیاں شامل ہیں۔