پاک فوج کے زیر انتظام قومی شجر کاری مہم، ایک کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر

Last Updated On 13 August,2018 05:54 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے زیر انتظام شجر کاری مہم آج شروع ہو گی، آرمی چیف افتتاح کریں گے، رواں مون سون سیزن میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ آج شام پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے۔ مہم پورے ملک میں بیک وقت شروع ہو گی۔ شجر کاری مہم کا نام سرسبز و شاداب پاکستان رکھا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج قومی شجر کاری مہم میں بھرپو ر حصہ لے گی اور رواں مون سون سیزن میں ایک کروڑ درختوں کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔