انتخابی عمل میں شرکت اور افواج کی سپورٹ کا شکریہ، کور کمانڈرز کانفرنس

Last Updated On 01 August,2018 07:37 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں خطے کی سکیورٹی، امن اور ملک کی اندرونی سکیورٹی کاجائزہ لیا گیا، آرمی چیف نے الیکشن میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق، کور کمانڈر کانفرنس میں قومی فرائض کی انجام دہی میں مسلح افواج سےتعاون پرعوام سے اظہار تشکر کیا گیا، الیکشن کمیشن کی مدد پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر، فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا، الیکشن کے دوران شہید و زخمی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے انتخابی عمل میں حصہ لینے پر بہادر عوام کا شکریہ ادا کیا، افغانستان کیساتھ فوج کی سطح پر تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے، خطےمیں امن کیلئے ایکشن پلان کے تحت پاک افغان تعاون جاری ہے۔