شہری ہلہ گلہ کرنےتفریح گاہوں میں پہنچ گئے، بچوں کا چڑیا گھرمیں انجوائے

Last Updated On 23 August,2018 02:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عید ہے تو پارٹی تو بنتی ہے، شہریوں نے ہلہ گلہ کرنے کیلئے تفریح گاہوں کا رخ کر لیا، بچہ پارٹی بھی چڑیا گھر اور پارکس میں خوب موج مستی کرنے میں مصروف ہے۔

آج بڑی عید کے دوسرے روز خوب پارٹی شارٹی ہو رہی ہے، بچے موج مستی میں مصروف ہیں، بچہ پارٹی ممی پاپا کے ساتھ نکل گئی، تفریح کیلئے آج کا بھرپور دن گزارنے کا پلان ہے، بچوں نے کل بھی خوب سیر سپاٹے کئے، آج بھی انجوائے کررہے ہیں، چڑیا گھر کارخ کیا، ہاتھی، بندر اور پرندوں کے ساتھ خوب تصویریں بنائیں اور پارکوں میں بھی جھولوں کی سیر کی۔ جتنا انجوائے کرنا ہے کرلیں آج آخری چھٹی ہے۔