پاکستان میں عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائی گئی

Last Updated On 23 August,2018 12:20 am

لاہور (دنیا نیوز ) دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے, مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات رہی۔

ملک بھر میں عید الاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائی گئی، عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور جگہ جگہ پولیس تعینات رہی۔ وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اور لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں ہزاروں افراد نے عید کی نماز ادا کی۔ کراچی میں بھی عید قرباں کے سینکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے،

اس کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی شروع کر دی۔

کراچی میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پولو گراؤنڈ، میمن مسجد، بولٹن مارکیٹ، سبیل والی مسجد، عیدگاہوں اور دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی نماز عید کے جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ کوئٹہ میں بھی عید الاضحیٰ پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ملک کے مختلف شہروں میں بھی عید کی نماز پڑھی گئی، لوگوں نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے عید ملی۔