اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے میں عالمی عدالت سے انصاف ملنے کی امید ہے، ہمارے پاس کلبھوشن کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، بھارت کی جانب سے عید کے پیغام کا خیر مقدم کرتےہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے 4سال تک وزیرخارجہ نہیں تھا، عمران خان نےپہلےکابینہ اجلاس میں بڑےفیصلےکیےہیں، بین الاقوامی مسائل پیچیدہ ہوتےہیں تاہم بدلتے حالات میں نئے راستے نکلتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے عید کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں ، امید ہےکلبھوشن کیس میں ہمیں بین الاقوامی عدالت میں فتح ملے گی، پاکستان کے پاس کلبھوشن کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان اورپاکستان نے امن کےلیےبےپناہ قربانیاں دیں، عالمی برادری افغانستان میں امن کی خواہاں ہے، او آئی سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس کے تحت مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔