جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں اختلافات

Last Updated On 28 July,2018 07:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی میں اختلاف، شاہ محمود کو ہرانے والے آزاد رہنماء سلمان نعیم سے جہانگیر ترین کی ملاقات اور دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

پنجاب میں حکومت سازی پر جہانگیر ترین اور شاہ محمود میں اختلافات شدید ہوگئے۔ شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے سلمان نعیم سے جہانگیر ترین نے ملاقات کی اور پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے سے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات پر شاہ محمود قریشی برہم ہوگئے۔ دوسری طرف ملتان کے کھلاڑیوں نے بھی سلمان نعیم کو دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینے پر احتجاج کیا۔