لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل سے دور رہنے کا فیصلہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پاکستان تحریکِ اںصاف (پی ٹی آئی) اور (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دے گی۔ اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے انتخابی عمل میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ن لیگ نے اپنی انتخابی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ میاں حمزہ شہباز کی صدارت میں پنجاب ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ممبران کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے طریقہ کار بارے بتایا گیا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے متحد ہو کر ووٹ ڈالیں گے، پوری کوشش ہو گی کہ تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دیں۔