کراچی (دنیا نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو انتخابات میں شکست اس کے میئر کی وجہ سے ہوئی، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے ایم کیو ایم کو ساتھ ملانا مجبوری تھی۔
انہوں نے کہا کہ اب تمام جماعتیں اس نتیجے پر پہنچ چکی ہیں کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا یقینی ہوچکا ہے، دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن میں مجبوری کے تحت پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کیا کیوں کہ پیپلز پارٹی کا رویہ ایسا تھا کہ اس کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں تھا ، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد اس لئے کیا کہ شہر کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔