’بیرونِ ممالک کئی جائیدادوں اور اثاثوں کا سراغ لگا لیا گیا‘

Last Updated On 07 August,2018 09:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے بیرونِ ممالک کئی جائیدادوں اور اثاثوں کا سراغ لگا لیا ہے، فی الحال معلومات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

بیرونِ ملک جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستانیوں نے دبئی، سوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں اکاؤنٹس اور جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔ ملک کی ٹاپ بیوروکریسی عدالت میں آ کر اپنی مجبوری ظاہر کرتی ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ ایف آئی اے کی نشاندہی کیے گئے ایک ہزار لوگوں کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں، پتہ چل جائے گا کہ ایمنسٹی سکیم سے کس نے فائدہ نہیں اٹھایا۔ ان افراد کے لیے انتخابی امیدواروں کی طرح بیانِ حلفی کی شرط رکھ لیتے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ ایف آئی اے نے بیرونِ ممالک کئی جائیدادوں اور اثاثوں کا سراغ لگا لیا ہے لیکن فی الحال خفیہ انہیں رکھا جا رہا ہے، عدالت مزید دو ماہ کا وقت دے، سپریم کورٹ نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت تین ستمبر تک ملتوی کر دی۔