گورنر اسٹیٹ بینک کیخلاف 22 سینیٹرز کی درخواست خارج، تقرری قانونی قرار

Last Updated On 17 July,2018 12:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کو قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف 22 سینیٹرز کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تقرری کیخلاف کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گورنراسٹیٹ بنک کی تقرری قانون کے مطابق قرار دے دی اور 22 کے قریب سینیٹرز کی درخواست مسترد کر دی۔

سینیٹرز کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بنک کی تعیناتی میں مسابقتی عمل نہیں اختیار کیا گیا تھا، اس لئے طارق باجوہ کو گورنراسٹیٹ بنک کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔