'امریکی کرنسی کی مانگ میں اضافے سے ڈالر کا ریٹ بڑھا'

Last Updated On 16 July,2018 10:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈالر کے ریٹ بڑھنے اور شرح سود میں حالیہ اضافے سے بیرونی ادائیگیوں میں ہوئے عدم توازن کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک روز میں ڈالر 6 روپے 45 پیسے مہنگا ہو کر انٹر بینک میں 128 روپے پر بند ہوا۔ امریکی کرنسی کی مانگ میں اضافے سے ڈالر کا ایکسچینج ریٹ بڑھا جبکہ درآمدات میں تیزی کے باعث عالمی ادائیگیوں کا زور بڑھا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو پابند کیا ہے کہ وہ مختلف مصنوعات کے امپورٹرز سے ایل سی کھولتے وقت 100 فیصد ایڈوانس وصولی کریں۔ بینکس پرنٹرز، بائیکس، ڈائپرز اور دودھ کے امپورٹرز سے 100 فیصد کیش مارجن وصول کریں۔ اسی طرح سبزیوں، میوہ جات، سی این جی کٹ، اے سی مشین، سم کارڈ اور دیگر اشیاء درآمد کرنے والے امپورٹرز سے بھی بینکس ایل سی کھولتے وقت 100 فیصد پیشگی رقم وصول کریں۔