اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات بارے خبر کی تصدیق کی ہے۔
ملا قات میں فواد چوہدری کے چھوٹے بھائی ایڈوو کیٹ فیصل چوہدری بھی موجود تھے، یہ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں جس کی وجہ سے ان کا چیف جسٹس سے ایک رشتہ بھی ہوتا ہے، تحریک انصاف اداروں کے درمیان فاصلے کم کرنا چاہتی ہے کیونکہ ہم تمام اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے دعو یٰ کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے انہیں اور تحریک انصاف کو جیتنے پر مبارک باد پیش کی تھی۔