اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان نا اہلی کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواستگزار کے وکیل شیخ احسن الدین نے بنچ تبدیل کرنے کی استدعا کی، انھوں نے کہا کہ ہماری درخواست پرابتدائی سماعت کے بعد ایک معزز بنچ نے آرڈر جاری کیا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے کیس منتقلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ کیس کی دوسرے بنچ منتقلی کا اختیار سپریم کورٹ کو ہے۔ تاہم جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت سے معذرت کر لی۔