عمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ، ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی

Published On 15 Dec 2017 05:53 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان ناہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹویٹر میدان جنگ بن گیا، سیاسی رہنماء، کارکنان اور عوامی حلقوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

جہانگیر ترین کی نا اہلی پر بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا کہ اے ٹی ایم آؤٹ آف آرڈر ہے۔

 ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ خان کا معاشی پلین کریش ہو گیا، انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار میں کیا۔

  طاہر القادری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کو مطمئن کیا۔