نئی پاکستانی حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں: چینی وزارتِ خارجہ

Last Updated On 25 July,2018 11:02 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے محکمہ خارجہ نے پاکستان میں انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترق میں اہم کردار ادا کیا ہے، چین پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے، ترجمان نے امید ظاہر کی کہ انتخابات کےبعد نئی حکومت کے دور میں سی پیک مزید ترقی کرے گا۔