زرد دریا کا سمندر سے ملاپ

Last Updated On 15 July,2018 02:37 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) تاحد نگاہ پانی ہی پانی، ایک جانب زرد پانی تو دوسری جانب نیلا ساحل ،چین سے منظر عام پر آنیوالا ایک انوکھا نظارہ آج کل توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مشہور چینی زرد دریا کا پانی سمندر میں ملتا دکھائی دے رہا ہے۔ قدرتی طور پر ترتیب پانیوالا یہ نظارہ جس نے دیکھا اپنی حیرت نہیں چھپا سکا۔

نیلے ساحل کا زرد دریا سے ملاپ نہ صرف اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے بلکہ یہ مقام سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے ۔