کراچی: شادی میں آئے مہمانوں سے بھری بس الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

Last Updated On 25 July,2018 05:31 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رات گئے شاہراہ فیصل کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  بس میں سوار مسافر شادی میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ شاہراہ فیصل سٹار گیٹ کے قریب بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے کے بعد خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار شروع ہو گئی تاہم علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بس میں سوار ایک شخص شدید زخمی ہونے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت زاہد کے نام سے کی گئی ہے۔