جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کی جھیل ٹوبا میں کشتی کے حادثے میں لاپتہ افراد 192 افراد کی تلاش جاری ہے، لوگ اپنے پیاروں کے بارے میں جاننے کے لئے جھیل کنارے پہروں انتظار کرتے ہیں۔ کشتی ڈوبنے کا واقعہ 6 روز قبل پیش آیا۔
18 جون کو خراب موسم کے باعث ڈوبنے والی کشتی پر سوار 18 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 4 افراد کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشتی پر 200 سے زائد لوگ سوار تھے اور 192 تاحال لاپتہ ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق جس مقام پر کشتی ڈوبی اسکی گہرائی ساڑھے چار سو میٹر کے لگ بھگ ہے۔