ایبٹ آباد کے قریب مسافروں‌ سے بھری وین الٹ گئی، 16افراد زخمی

Last Updated On 15 July,2018 01:14 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) نواں شہر کے قریب مسافروں سے بھری وین بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد کے نواح میں واقع نواں شہر کے قریب مسافر وین بے قابو ہو کر الٹ گئی، وین میں سوار 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حاثے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کوفوری طور پر قربی ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔