حیدر آباد: (دنیا نیوز) مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر سڑک کنارے کھڑی مسافر کوچ سے جا ٹکرایا، حادثے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
شادی کی مسرتیں جان لیوا غم میں بدل گئیں، مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر سڑک کنارے کھڑی باراتیوں سے بھری مسافر کوچ سے جا ٹکرایا۔ حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
سکرنڈ کے علاقے میں شادی کی تقریب کے بعد مسافر کوچ حیدر آباد جا رہی تھی، عینی شاہد کے مطابق گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا، جو حادثے کے وقت بدلا جا رہا تھا۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو مٹیاری ہالہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔